نئی دہلی،22جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا لیکن ملائم سنگھ یادو آج بھی تھوڑے ناراض نظر آئے اور اسٹیج پر نظر نہیں آئے۔ان سب کے درمیان امر سنگھ جو گزشتہ چند دنوں سے غائب تھے، وہ ایک بار پھر واپس آئے ہیں اورانہوں نے صاف کہہ دیا کہ ملائم سنگھ نے بیٹے کے سامنے سرینڈرکر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ نے ہی مجھے لندن جانے کو کہا تھا اور کہا تھا کہ ان سب سے دور رہو لیکن اب میں لوٹ آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو نے مجھے 24سال تک پارلیمانی زندگی دی ہے،ملائم کے ساتھ میں ذاتی طور پر رہوں گا،میں نے اپنے آپ کو ملائم وادی کہتا تھا،اب ملائم سنگھ جی اپنی بحث کو ختم کر کے اپنے بیٹے کے آگے ہتھیار ڈال کے اکھلیش وادی ہو گئے۔انہوں نے مجھے اکیلاچھوڑدیاہے،اب ملائم جی نے مجھے آزاد کر دیا ہے۔امر سنگھ نے کہا کہ جب تک ملائم سنگھ تھے، میں ان کے ساتھ کھڑاتھالیکن اب جب ملائم خود ہی نہیں ہیں تو میں مکمل طور پر آزاد ہوں اور اس آزادی کا میں مکمل استعمال کروں گا۔انہوں نے بالواسطہ طور پر سماج وادی پارٹی میں ہوئے تنازعہ کے لئے خود کو ذمہ دار بتائے جانے کو لے کر کہا کہ یہ جو ولن بنانے کاٹھیکرامیرے سر پر پھوڑا جا رہا ہے، میں یوپی کی عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہٹا یا کس کو کیا گیا ہے، والد ملائم سنگھ کو،ہٹایاکس نے ہے، بیٹے اکھلیش یادونے،اس میں امر سنگھ کہاں سے آیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ملائم سنگھ کہہ دیں کہ میں ولن ہوں تومیں مان لوں گا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اکھلیش سے توقع کر رہا ہوں کہ وہ مجھے واپس کر دے۔انہوں نے بڑی مہربانی کی ہے مجھے کھلا بیل بنا کر،اخراج کے بعد میں کھلا بیل ہوں، جہاں ہرا دیکھوں گا وہیں منہ ماروں گا،نہ میں صدرکے عہدے کاامیدوار ہوں، نہ میں سی ایم عہدے کا امیدوار ہوں۔صدر کے عہدہ باپ سے چھنا گیا، بیٹے نے پکڑلیا،لیکن ہیرو نہیں ولن ہے امر سنگھ،ابھی میں محدود ہوکر بول رہا ہوں اور جب بولوں گا تو لوگ بولیں گے کہ دیکھو یہ بولتاہے لیکن کچھ لوگ توکرتے ہیں،میرے بولنے کا اور کرنے کا انتظار کیجئے۔امر سنگھ نے کہا کہ کچھ لڑائیاں ہارنے کیلئے لڑی جاتی ہیں۔اکھلیش یادوکے بارے میں کچھ بھی بولنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ رام گوپال یادو کے نشانے پر ہیں۔